دہشت گردوں کا حامی کوئی بھی ملک ہو، ان کے خلاف طاقت استعمال ہو گی: بشارالاسد

   

دمشق: شام کے صدر بشارالاسد نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماسکو کی حمایت یافتہ ریاست جارجیئن جمہوریہ ابخازیہ کے عہدیدار کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کیا ہے۔خبر رساں ادارے “ثنا” نے ان کی اس گفتگو کو رپورٹ کیا ہے۔ جس میں بشار الاسد نے کہاکہ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ اس لیے اب ان کے ساتھ اسی زبان میں گفتگو کریں گے اور ان کا صفایا کریں گے۔’صدر بشار الاسد نے مزید کہا ان دہشت گردوں کی حمایت میں کوئی بھی ہوا ، اس کی پروا نہیں کریں گے۔ میڈیا نے جنگ کو مانیٹر کرنے والے ایک ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ‘ حلب شہر اب بشار الاسد حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہا ہے۔