افغانستان۔20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس میں ایک کانسٹیبل کی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسر ا زخمی ہوگیا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان سید سروار حسینی نے اس کی اطلاع دی۔ ترجمان کے مطابق ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد وں نے قندوز میں پولیس گشتی ٹیم پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس میں ایک پولیس کانسٹیبل کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا ایک زخمی ہو گیا۔
چین :گیس فیکٹری میں دھماکے ، 10 ہلاک، 19
بیجنگ ۔20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) وسطی چین کے صوبہ ہینن میں گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 19 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پانچ لاپتہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے اس حادثہ کی اطلاع دی ۔سن مینسیا کی سول حکومت کے مطابق شہر یمامیں ہینن کول گیس لمیٹڈ فیکٹری میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 8:45منٹ میں دھماکہ ہوا۔دھماکے میں بہت سے نامعلوم لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔
مقامی انتظامیہ نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ہونے والے لوگوں کی تلاش کررہی ہیں۔ معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
