دہشت گردوں کو مالیہ اور ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے پر سیاست نہ کریں : مودی

,

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز عالمی ادارہ اوراس میں شامل بڑے ممالک سے دہشت گردی کے خلاف امتیازنہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے رقم اور اسلحہ کی فراہمی پر مکمل پابندی لگانے کی ضرورت ہے ۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف اسٹریٹجک ردعمل کے موضوع پر رہنماؤں کے مابین ایک مکالمے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ، مسٹر مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ان کو پیسہ اور اسلحہ کی فراہمی روکنے کے لئے ، ہمیں اقوام متحدہ کی کالعدم افراد کی فہرست میں ڈالنے اور انہیں پناہ دینے والے ممالک کو مالیاتی کارروائی دستہ کے ذریعہ فہرست بنانے پر سیاست سے بچنا چاہئے ۔وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغرب) گیتش شرما نے وزیر اعظم نے کی تقریر کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اقدار تنوع اور جامع ترقی ، دہشت گردی ، انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کو فروغ دینے والے نظریہ کے خلاف مضبوط ہتھیار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان نے سائبر شعبے میں دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دینے والے مواد کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے کرائسٹ چرچ اپیل کی حمایت کی ہے ۔پیر کو وزیر اعظم کے پورے دن کے پروگراموں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مسٹر شرما نے کہا کہ مسٹر مودی نے دہشت گردی کے خلاف اسی عالمی یکجہتی اور تیاری پر زور دیا ہے جیسی موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کو دہشت گرد سمجھنا چاہئے ۔ اچھی دہشت گردی یا بری دہشت گردی کی طرح اس کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا تیزی سے بڑھتا ہوا قد اور مضبوط جمہوری اعتبار اس عالمی کثیرالجہتی پلیٹ فارم پر گونج رہا ہے ۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی اس تقریب میں جمہوری حیثیت کے طور پر کرائسٹ چرچ کی اپیل کی حمایت کرنے پر ہندوستان کی تعریف کی۔ مسٹر مودی نے دوطرفہ اور علاقائی نظاموں میں انٹلیجنس کے اشتراک اور تعاون میں بہتر معیار کی بھی وکالت کی۔انسداد دہشت گردی کے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اس شعبے میں دوست ممالک کے ساتھ صلاحیت کی تعمیر کے تعاون میں اضافہ کرے گا۔