دہشت گردوں کو نشانہ بنانے نصیرات میں اسکول پر بمباری

   

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نصیرات کے علاقے میں اسکول کو ایک کور کے طور پر استعمال کرنے والے متعدد دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بات پیر کے روز کہی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے ‘کچھ ہی دیر پہلے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کارروائی کی گئی ہے۔ نتیجتاً کئی دہشت گردوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں موجود ایک اسکول کو اپنے جنگی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے تھے۔دریں اثنا نصیرات کے العودہ ہاسپٹل میں موجود ایک ذریعے نے بتایا ہے ‘ایک اسکول پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد متعدد زخمیوں کو ہاسپٹل زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔