نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے 2008ء ممبئی دہشت گرد حملوںکے اصل ذہن ساز جماعت الدعوہ کے صدر حافظ سعید کا نام عالمی سطح کی ممنوعہ دہشت گردوں کی فہرست سے حذف کرنے کے مطالبہ کو مسترد کردیا۔ حافظ سعید نے اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے نام کو اس فہرست سے نکال دے۔ غور طلب امر یہ ہیکہ یہ فیصلہ ایک ایسے الٹ کیا گیا جب اقوام متحدہ کی 1267 سیکشن کمیٹی کو نئی درحواست موصول ہوئی ہے کہ وہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی عائد کرے۔ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ میں دہشت گرد حملہ کے بعد اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہیکہ مسعود اظہر پر پابندی عادء کی جائے۔ اس حملہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک ہوئے تھے اور جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حافظ سعید کی اپیل کو مسترد کرنے اقوام متحدہ کا یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ہندوستان نے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں نہایت ہی رازداری کی معلومات کے بشمول تفصیلی ثبوت پیش کیا ہے۔
کپواڑہ میں انکاؤنٹر ، جیش محمد دہشت گرد ہلاک
سرینگر ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں جیش محمد کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ سیکوریٹی فورسیس نے اس علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی تھی جس کے باعث یہ انکاؤنٹر ہوا۔ رات کے دوران بھی تلاشی مہم جاری رکھی گئی۔ دونوں جانب فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ عہدیدار نے کہا کہ مہلوک دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری انور کی حیثیت سے کی گئی ہے جو جیش محمد سے تعلق رکھتا ہے۔