دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع، یو پی میں ہائی الرٹ

, ,

   

Ferty9 Clinic

لکھنو ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں انٹلیجنس کی اطلاعات کے بعد ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ انٹلیجنس کی اطلاعات میں بتایا گیا کہ نیپال کی سرحد سے سات دہشت گرد اترپردیش میں داخل ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ایسے وقت دی گئی ہے جب ایودھیا مسئلہ پر عنقریب سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا ہے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی دہشت گرد گروپس اترپردیش کو نشانہ بنارہے ہیں اور ان اطلاعات کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ منگل کو ایودھیا میں پریکرما شروع کردیا گیا ہے جو چہارشنبہ کی صبح تک جاری رہے گا۔ اس میں ملک کے مختلف حصوں سے لاکھوں عقیدت مند حصہ لیتے ہیں ۔ انٹلیجنس اطلاعات کے مطابق یو پی میں داخل سات دکنی دہشت گردوں کے گروپ کے پاکستان سے دہشت گرد سرگرمیاں انجام دینے والے گروپس سے روابط ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ایودھیا ، فیض آباد اور گورکھپور میں چھپے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ سات کے منجملہ پانچ دہشت گردوں کی محمد یعقوب ، ابو حمزہ ، محمد شہباز ، نثار احمد اور محمد قومی چودھری کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے ہندوؤں کے بھیس میں ایودھیا میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے جن کے آسانی سے عقیدت مندوں میں گھل مل جانے کی امید ہے ۔