دہشت گردی سے تعلق رکھنے والا شخص ممبئی پولیس کی حراست میں

   

ممبئی ۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے ممبئی کے نواحی علاقہ جوگیشوری سے ایک شخص کو پاکستان میں مقیم داؤد ابراہیم کاسکر کے دہشت گرد گروہ سے تعلقات ہونے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔ ملزم کی شناخت ذاکر شیخ کے نام سے ہوئی ہے اس پر الزام ہیکہ وہ دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار شدہ ممبئی کے مکین دہشت گرد جان محمد شیخ کی مدد کر رہا تھا ۔ پولیس میں ذرائع نے بتایا کہ ذاکر جان محمد کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے ہدایات دیتا تھا اور وہ ملک میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی سازش کر رہا تھا۔