ہانگ کانگ: ہانک گانگ کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے دہشت گردی کی کوشش میں ملوث 9افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کو دھماکہ خیز مواد کی تیاری اور انہیں شہر بھر میں نصب کرنے کی کوشش کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔