دہشت گردی کا ذمہ دار ترکی : وزیر خارجہ شام

   

دمشق : شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ترکی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور اس کے آس پاس کے خطے میں در اصل ترکی ہی دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ المعلم کے مطابق ترک فوج کی پیش قدمی کی مخالفت کرنے والے دیہات کو پانی کی سپلائی روک کر ترکی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب بھی ہوا ہے۔ ولید المعلم نے اپنے خطاب میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ ترکی شام سے دہشت گردوں اور کرایے کے قاتلوں کو لیبیا بھیج رہا ہے۔ ترکی حالیہ فوجی کارروائی کے بعد سے شمالی شام کے چند علاقوں پر قابض ہے۔