انقرہ ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ دہشت گردی کو دین اسلام سے جوڑنے والوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ترک صدر نے ناٹو سربراہ اجلاس کے دوران لندن میں ترک شرہیوں اور دیگر مسلم برادریوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کے لغوی معنی امن و سلامتی کے ہیں جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ رجب طیب نے مغرب سے سوال کیاکہ جاریہ سال نیوزی لینڈ کی ایک مسجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے مذہبی حوالہ سے مسیحی تھے تو کیا کسی مسلمان نے انہیں مسیحی دہشت گرد کہا نہیں کہا؟ کیونکہ یہ ہماری دینی تعلیمات کے مناف ہے مگر دنیا کا حال دیکھئے کہ دنیا کے بعض مہذب ممالک کے غیرمہذب سیاستدان ہر دہشت رگردی کو اسلام سے جوڑنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اردغان نے کہا کہ دنیا کو پھر بتادینا چاہتا ہوں کہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے اور ہمیں رنجیدہ کرتا ہے۔