دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہیدوں کی قربانیاں ناقابل فراموش:وزیراعظم کاکڑ

   

اسلام آباد : پاکستان کینگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں کیبل کار میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے پر مسلح افواج، ضلعی انتظامیہ کے ارکان اور مقامی افراد کو تعریفی خطوط اور یادگاری شیلڈز دی ہیں۔اس حوالے سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی۔بری فوج، پاک فضائیہ، سپیشل سروسز گروپ، ضلعی انتظامیہ کے افسر اور حکام اور مقامی لوگوں کو تعریفی خطوط دیے گئے۔واقعے میں جن افراد کو بچایا گیا انہیں بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امدادی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر مسلح افواج، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بچائے گئے بچوں نے انہیں بتایا کہ جب انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو دیکھا تو انہوں نے اطمینان کا سانس لیا کہ اب ان کی زندگیاں یقینا بچ جائینگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست اور شہریوں کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔