دہشت گردی کی فنڈنگ کیخلاف متحدہ عالمی کوشش

   

ملبورن 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) درپردہ پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان نے جمعرات کے دن کہاکہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہئے اور خواہش کی کہ جو دہشت گردوں کے لئے مالیہ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں یا اِس کی تائید کرتے ہیں، اُن کے خلاف متحدہ عالمی کوشش ہونا چاہئے۔ ’’دہشت گردی کے لئے پیسہ نہیں‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس سے ملبورن میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے کہاکہ ہندوستان بعض ممالک کی دہشت گرد گروپس کو حکمت عملی پر مبنی تائید پر تشویش میں مبتلا ہے۔