دہشت گردی کے افزائشی ٹھکانوں کے خاتمہ کا عہد

   

ووزہن میںہند، چین اور روس کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس
ووزہن (چین) ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ حملے کے بعد بین الاقوامی برادری میں پاکستان کو سب سے الگ تھلگ کرنے ہندوستان کو اپنی کوششوں کو آج اس وقت نمایاں فائدہ ہوا جب روس اور چین نے ’’دہشت گردی کی افزائش کے مقامات‘‘ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مؤثر پالیسی رابطہ کاری سے اتفاق کرلیا۔ مشرقی چین کے شہر ووزہن میں ہند، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر اس عہد کا اظہار کیا گیا۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’چین، روس اور ہند نے مختلف اقسام کی دہشت گردی کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔ چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مشترکہ دوست کی حیثیت سے ہم دونوں ملکوں پر بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔