انقرہ: ترکی میں کردوں کی حامی سیاسی جماعت ’پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی‘ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عمر فاروق اولو نے ملک کی جیلوں میں ماؤں کیساتھ ان کے بچوں کو حراست میں رکھے جانے کی مذمت کی ہے۔ ترکی کی جیلوں میں ایسے 800 سے زیادہ بچے سلاخوں کے پیچھے موجود ہیں۔ ان میں شیرخوار سے لیکر 6 برس تک کے بچے شامل ہیں۔چند روز قبل ترکی کی ایک جیل کے داخلی راستے کے سامنے ایک زیر حراست ماں اور اس کے دو بچوں کی تصویر سامنے آئی تھی۔ یہ تصویر مذکورہ نوعیت کے بچوں کا معاملہ ایک بار پھر منظر عام پر لے آئی۔ حکام کی جانب سے اس مسئلے کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔عمر اولو ترکی میں انسانی حقوق کے دفاع کیلئے بھی ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ تصویر میں نظر آنے والی ترک خاتون کا نام ایلیادا تیکوز ہے۔ اس کی عمر 32 برس ہے اور وہ ریاضی کی ٹیچر ہے۔ ۔