دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصری کوششوں کی حمایت:سعودی عربیہ

   

ریاض ۔29ستمبر( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصری کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔شمالی سینا میں دہشت گرد حملے کے بعد سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مصر ی حکومت سے مکمل اظہار یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔