دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے تیار ہیں:روس

   

ماسکو، 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں روس کے سفیراناطولی انتونوف نے کہا ہے کہ روس نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر رکھا ہے اور ہم اس کے لئے تیار ہیں ۔مسٹر انتونوف نے روس کے ون چینل کے ‘دی بگ گیمنگ شو’ کے دوران اتوار کو کہا ’’ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر رکھا ہے ۔ یہ امریکہ اور روس کے تحفظ کے لئے اہم خطرہ ہے‘‘۔