دہشت گرد اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکر لیں: ترک صدررجب اردغان

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے بعد خطے میں امن کے لیے کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے فلسطین کے معاملے بین الاقوامی برادری کی بیحسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردریاست نیانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکر لی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے۔کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے: ترک صدر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بہیمانہ حملوں پر سیاسی مفادات کی وجہ سے آنکھ بند کی گئی لیکن ہم فلسطینوں پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جان لیں ایک دن ان کے ساتھ بھی ایساہو سکتاہے۔ گزشتہ روز بھی ترک صدر نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے۔
اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں تشدد اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔