جموں،15 جون(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں دہشت گر تنظیموں سے روابط کے شبے میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ۔ یہ کارروائی سرحدی علاقوں میں سرگرم پاکستان سے منسلک ملی نیٹ ورکس کو توڑنے کی مہم کا حصہ ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے کم از کم آٹھ مقامات پر تلاشیاں لیں، جن میں بیشتر وہ مکانات شامل تھے جو ان افراد کے زیرِ استعمال بتائے جا رہے ہیں جن پر پاکستان میں موجود دہشت گرد کمانڈروں سے روابط کا شک ہے ۔افسران کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی دہشت گرد کمانڈر جموں و کشمیر کے ہی رہائشی ہیں، جو بعد ازاں پاکستان منتقل ہو گئے اور اب وہاں پر ہندوستان کے خلاف سازشیں رچ رہے ہیں۔