دہشت گرد حملے کے خلاف اجمیر میں مظاہرہ

   

اجمیر ،17فروری(یواین آئی)جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کئے گئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف ‘بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اجمیر شہر ’نے آج یہاں دھرنا دیا۔اجمیر کے بجرنگ چوراہے پر واقع وجے یادگار پر منعقد دھرنے میں دہشت گردی سے پاک ہندوستان کے عہد کو دہراتے ہوئے دھرنا دیاگیا۔دھرنے میں سیکڑوں بی جے پی کارکنان نے حصہ لیا۔اس موقع پر شہر کے صدر شیوشنکر ہیڈا نے کہا کہ بی جے پی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور دھرنے کا یہی مقصد ہے کہ عوام کو یہ یقین دلایا جاسکے کہ بی جے پی اس سمت میں پرعزم ہے اور وزیراعظم کے ساتھ ہندوستانی فوج پرپورا بھروسہ اور یقین ہے کہ جلد ہی ہندوستان کو دہشت گردی سے پاک بنایا جائے گا۔انہوں نے شہید فوجیوں کے تئیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکتوں کی مذمت کی۔دھرنے کے مقام پر چیئرمین دھرمیندر گہلوت نے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کا عہد لینے کی بات کہی۔