دہشت گرد پنو کیخلاف نیا معاملہ درج

   

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) این آئی اے نے امریکہ میں مقیم دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے جنرل سکریٹری گرپتونت سنگھ پنو کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی ہے ۔پنو پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے اور تشدد بھڑکانے کا الزام ہے۔

بھوپال گیس سانحہ کی سماعت ملتوی
بھوپال، 24ستمبر (یو این آئی) بھوپال ضلع عدالت میں یونین کاربائیڈ گیس سانحہ سے متعلق فوجداری مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی کر دی گئی۔ ڈاؤ کیمیکل کمپنی کے نمائندہ وکیل حاضر عدالت نہ ہوسکے ۔ عدالت نے 11 اکٹوبر اگلی تاریخ مقرر کی ہے۔
سدھارتھ لوتھرا کسی وجہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ہیم لتا اہیروار کی عدالت میں سماعت کے دوران حاضر نہیں ہو سکے۔
اس کے بعد عدالت نے اگلی تاریخ 11 اکتوبر 2025 مقرر کی ہے جہاں ڈاؤ کیمیکل کمپنی اپنے دائرہ اختیار سے متعلق اپنے دلائل پیش کرے گی۔

اس پر خالصتان حامی جذبات بھڑکانے کا بھی الزام ہے ۔نئی ایف آئی آر کے مطابق، پنو نے مبینہ طور پر سکھ فوجیوں کو لال قلعہ پر یوم آزادی (15 اگست 2025) پر مودی کو قومی پرچم لہرانے سے روکنے کیلئے اکسایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنو پر الزام ہے کہ اس نے اس کام کیلئے فوجیوں کو 11 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔ این آئی اے نے اس سے قبل ملزمین کے خلاف کئی اور معاملے درج کیے ہیں۔