انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے لیے کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے “علیحدگی پسند قاتل جلد از جلد اپنے ہتھیاروں کو دفن کر دیں گے یا پھر انہیں اپنے ہتھیاروں سمیت زمین میں دفن کر دیا جائے گا۔صدراردغان اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے چیئرمین نے سامسن میں اپنی پارٹی کی آٹھویں عمومی صوبائی کانگریس سے خطاب کیا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم ترکیہ کو جلد از جلد دہشت گردی کی لعنت سے بچائیں گے جو سامراجیوں نے 40 سال قبل قوم پر مسلط کر رکھی ہے، اردغان نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں پرعزم، اور ہدف پر مرکوز ہیں۔یہ بتاتے ہوئے کہ دہشت گرد تنظیم اور دہشت گردوں کا دائرہ بتدریج تنگ ہوتا جا رہا ہے، اردغان نے کہا کہ ترکوں، کردوں اور عربوں سے قطع نظر، سامراج کے علاقائی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے والی کٹھ پتلی دہشت گردوں کو ہم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ علیحدگی پسند قاتل جلد از جلد اپنے ہتھیار دفن کر دیں یا پھر انہیں اپنے ہتھیاروں کے ساتھ دفن کر دیا جائے اس سے ہٹ کر کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔صدر نے اس بات پر زور دیا کہ سب کو اس حقیقت کو مان لینا چاہیے کہ اسلحہ ، تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے اپنی عمر پوری کر چکی ہے۔ کوئی بھی مصنوعی تنفس علیحدگی پسند تنظیم کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکے گا۔ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ نہ ہمارے ملک اور نہ ہی ہمارے خطے کے مستقبل میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔