نئی دہلی: لینڈ فار جاب (زمین کے عوض نوکری) گھوٹالے کے معاملے میں ای ڈی نے جمعہ کو دہلی، ممبئی اور پٹنہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ رپورٹ کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے دہلی میں 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں جن میں لالو یادو کی بیٹیوں کے گھر بھی شامل ہیں۔ ہی ای ڈی کی ٹیم پٹنہ میں آر جے ڈی کے سابق ایم ایل اے کے ابو دوجانہ کے گھر بھی پہنچ گئی ہے اور چھاپے ماری کی جا رہے ہے۔ سابق ایم ایل اے ابو دوجانہ پیشے کے اعتبار سے بلڈر ہیں۔زمین کے عوض نوکری کے معاملے میں لالو یادو کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ابھی دو دن پہلے سی بی آئی کی ٹیم نے دہلی میں لالو یادو سے پوچھ گچھ کی تھی۔ وہیں جمعہ کو ای ڈی نے کئی ریاستوں میں چھاپے مارے ہیں۔ لالو یادو کی تینوں بیٹیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ہیما، راگنی اور چندا کا گھر دہلی میں ہے، جن کے گھر پر ای ڈی کی ٹیم موجود ہے۔ تو ای ڈی کی ٹیم بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو کی دہلی واقع رہائش گاہ پر بھی پہنچ گئی ہے۔یہ معاملہ 2004 سے 2009 کے درمیان کا ہے جب لالو پرساد ریلوے کے وزیر تھے۔ اس دوران لوگوں کو ریلوے میں نوکری دینے کے عوض مبینہ طور پر زمین تحفے میں لی گئی۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہیکہ 2004-09 کے دوران ممبئی، جبل پور، کولکاتا، جے پور اور حاجی پور میں واقع ریلوے کے مختلف زونز میں گروپ ڈی کے عہدوں پر کچھ افراد کی تقرری کی گئی تھی اور اس کے عوض کمپنی نے زمین تحفہ میں دی۔
انہوں نے یا ان کے ارکان خاندان کے ممبران نے لالو یادو اور اے کے انفو سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نامی کمپنی کے نام اپنی زمین کر دی۔ بعد میں اس کمپنی کی ملکیت لالو خاندان کے لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لی۔