دہلی:اسکارپپوسوار نوجوان پر اندھادھند فائرنگ، نوجوان کی موت

   

نئی دہلی20فروری (سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقہ کے کنجھا والہ میں اسکارپیو سوار نوجوان پر کچھ بدمعاشوں نے اندھادھند فائرنگ کی جس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شب کاہے ۔ ابتدائی رپورٹ میں گینگ وار کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ہلاک نوجوان کی شناخت انچل عرف پون کے طور پر ہوئی ہے ۔ پون پر متعدد مجرمانہ معاملہ درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اسکارپیو سوار نوجوان اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ حملہ آوروں نے 30 سے 40 گولی چلائیں جس سے پون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے ۔