دہلی۔سہارنپور ہائی وے پر کسانوں کی کل سے غیر معینہ ہڑتال

   

باغپت: مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف سنگھو سرحد و یوپی گیٹ پر سراپا احتجاج کسانوں کے ساتھ اب تیسرا مورچہ دہلی۔سہارنپور ہائی وے پر بڑوت صنعتی پولیس چوکی پر 19دسمبر کو دہلی۔سہارنپور ہائی وے کو جام کردیا جائے گا۔جمعرات کو بڑوت میں چودھری سریندر سنگھ کی رہائش گاہ پردیش کھاپ کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں کھاپ پنچایتوں نے بھی کسانوں کی تحریک کی تائید کا اعلان کیا۔ اس کیساتھ ہی کسان 19 دسمبر کو دہلی سہانپور ہائی وے کو جام کر کے غیر معینہ ہڑتال پر شروع کریں گے۔