دہلی ، کولکاتا میں پٹرول 93روپے سے متجاوز

   

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو دن بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ، جس سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا ، جبکہ دہلی اور کولکتہ میں 93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کرگیا۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافے کے ساتھ ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 19 پیسے مہنگا ہوکر 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 83.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گذشتہ 4مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ سات د ن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔ممبئی میں پٹرول 18 پیسے مہنگا ہوکر 99.32 روپے، چینائی میں 17 پیسے بڑھ کر 94.71 روپے اور کولکتہ میں 19 پیسے اضافہ کے ساتھ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ممبئی ، کولکتہ اور چینائی میں ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 30 پیسے ، 28 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 91.01 روپے ، چینائی میں 88.62 روپے اور کولکاتا میں 86.64 روپے میں فروخت ہوا۔