دہلی احتجاج سے واپس نوجوان کسان کی خودکشی

   

چندی گڑھ : دہلی کی سرحد پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج سے واپس پنجاب کے 22 سالہ نوجوان کسان نے مبینہ طور پر زہریلی شئے کا استعمال کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع بھٹنڈا کے دیال پورہ مرزا گاؤں کا ساکن گرلاب سنگھ دہلی میں احتجاج میں شامل تھا۔