نئی دہلی ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی کیلئے 8 فروری کے الیکشن میں 698 امیدواروں کی نامزدگیاں تنقیح کے بعد درست پائی گئی ہیں۔ دہلی سی ای او کے دفتر نے بتایا کہ 1,029 امیدواروں نے 1,528 نامزدگیاں داخل کئے تھے۔ 70 رکنی اسمبلی کیلئے برسراقتدار عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ کا امکان ہے۔ زائد از 1.46 کروڑ ووٹرس ووٹ ڈال سکیں گے۔