نئی دہلی۔ 10 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کیلئے منگل کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کیلئے 11 اضلاع میں 21مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اسمبلی کیلئے 8 فبروری کو پولنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد ای وی ایمس کو 21کاونٹنگ سنٹروں پر بنائے گئے اسٹرانگ روم میں رکھوا کر آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔دہلی الیکشن آفیسر کے دفتر نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے سیکورٹی کے تین سطح کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی پولیس، ہوم گارڈ اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے 50ٹیموں کو ریزرو رکھا گیا ہے ۔