دہلی اسمبلی میں بجٹ رپورٹ پیش کردی گئی

   

نئی دہلی۔ دہلی کے نائب چیف منسٹر منیش سسودیا نے جمعہ کو اسمبلی میں سال 2021-22 کے نتائج بجٹ کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا رزلٹ بجٹ پہلی بار لایا گیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے مختلف منصوبوں کی صورتحال کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔اسٹیٹس رپورٹ پیش کرتے ہوئے سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت نے اسکولوں میں 13,181 کلاس روم بنائے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں رجسٹرڈ طلباء کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 18 لاکھ ہوگئی ہے۔سسودیا دہلی کے وزیر تعلیم بھی ہیں۔ “31 بہترین اسکولوں میں 4,800 سیٹوں کے لیے تقریباً 80,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تمام سرکاری سکولوں میں حب الوطنی کا نصاب نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں آئندہ سال سے نافذ کیا جائے گا۔