دہلی انتخابات میں ووٹ تناسب بڑھنے کے باوجود بی جے پی کو ناکامی

,

   

Ferty9 Clinic

شکست کی وجوہات کا پتہ چلانے دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری سے پارٹی سربراہ جے پی نڈا کی بات چیت
نئی دہلی ۔ 13فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی انتخابات میں ناقص مظاہرے کا جائزہ لینے کے بعد بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا ووٹ تناسب بڑھنے کے باوجود ناکامی ہوئی ہے کیونکہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ دو رخی مقابلہ تھا ۔ بی جے پی صدر نے دہلی کے پارٹی یونٹ کے صدر منوج تیواری اور جنرل سکریٹری ڈی ایل سنتوش کے ساتھ جائزہ اجلاس میں پارٹی کی ناکامیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ اروند کجریوال زیرقیادت حکمراں عام آدمی پارٹی نے 70رکنی اسمبلی میں 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بی جے پی کو صرف 8نشستیں ملی ۔ عام آدمی پارٹی قومی دارالحکومت میں تیسری میعاد حاصل کرچکی ہیں ۔مستقبل میں بی جے پی کو اسمبلی انتخابات کا دو رخی مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھنا ہوگا ۔ اس بات کا احساس ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے ، اس کے حریف پارٹیوں کا بھی ووٹ فیصد بڑھا ہے لیکن یہ مقابلہ دو رخی ہونے سے بی جے پی کو شکست ہوئی ۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں ناکامی کا مزید جائزہ لینے کیلئے پارٹی کے دہلی آفس پر ایک اور اجلاس کل طلب کیا جارہا ہے ۔