دہلی اور شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر نے تباہی مچا دی، سردی اور دھند کی وجہ سے حالت بدتر

   

نئی دہلی: دہلی اور شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید سردی دیکھی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ قومی راجدھانی خطہ، ہریانہ، پنجاب، مغربی اتر پردیش اور شمالی راجستھان کے کچھ حصوں میں پیر کو گھنے سے بہت گھنے دھند چھائی رہی دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان میں گزشتہ ایک ہفتے سے سردی کی لہر شروع ہونے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے دہلی میں اتوار کو پارہ 5.3 ڈگری سیلسیس تک گر گیا جو معمول سے تین ڈگری کم تھا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جب کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تو سردی کی لہر کا اعلان کیا جاتا ہے۔ سردی کی لہر کا اعلان تب بھی کیا جاتا ہے جب کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس یا اس سے کم ہو اور یہ معمول سے 4.5 ڈگری کم ہو ایک “شدید” سردی کی لہر کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب کم از کم درجہ حرارت دو ڈگری سیلسیس یا معمول سے 6.4 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہو ہریانہ، پنجاب، چندی گڑھ اور راجستھان اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں گھنی دھند دیکھی گئی۔ بھارتی محکمہ موسمیات (MET) کے مطابق 27 دسمبر تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔