دہلی ایئرپورٹ کو آئی جی بی سی کا سرٹیفیکیشن

   

نئی دہلی : 18جولائی ( یو این آئی ) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو انڈین گرین بلڈنگ کونسل ( آئی جی بی سی ) کی طرف سے نیٹ زیرو ویسٹ ٹو لینڈ فل پلاٹینم سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ۔ ہوائی اڈے کا انتظام کرنے والی کمپنی دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمٹیڈ ( ڈی آئی اے ایل ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی ایئرپورٹ آپریشنل مرحلے کیلئے یہ کارنامہ انجام دینے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے ۔ اس کے تینوں ٹرمینلز کو یہ سرٹیفیکیشن ملا ہے ۔