دہلی ایئر پورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے آج سے ای ارائیول کارڈ کی سہولت

   

نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی ) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ سے غیر ملکی مسافروں کے لئے ای-آمد کارڈ( ای ارائیول کارڈ )کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ہوائی اڈے کے آپریٹر دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (DIAL) نے منگل کو کہا کہ یہ سہولت بیورو آف امیگریشن کے زیراہتمام شروع کی جا رہی ہے ۔ اس کا مقصد مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ہموار عمل بنانا ہے ۔ بین الاقوامی مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنی آمد کی معلومات آن لائن درج کر سکیں گے ۔ اس سے ہوائی اڈے پر دستی کاغذ پر مبنی کارڈز کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے ۔ یہ نہ صرف مسافروں کے لیے آمد کے عمل کو آسان بنائے گا بلکہ کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گا، قطاروں کو کم کرے گا اور کاغذ کے استعمال کو کم کرکے ہوائی اڈہ کے سبز اہداف کی حمایت کرے گا۔