دہلی ایرپورٹ پر ایتھوپیائی شہری 29 کروڑ کی کوکین کے ساتھ گرفتار

   

نئی دہلی۔ یہاں کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک ایتھوپیائی شہری کو کسٹمز حکام نے 29 کروڑ روپے کی مالیت کی کوکین کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے پرگرفتارکیا ہے۔ یہ اطلاع منگل کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ ملزم کو عدیس ابابا سے واپسی کے بعد پکڑا گیا۔ بیان کے مطابق مسافر کے سامان اور اس کے ذاتی سامان کی تلاشی کے دوران ایک ٹرالی بیگ سے تقریباً 1.9 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی۔ بیان کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والی کوکین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 29.32 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔