دہلی ایم سی ڈی ضمنی انتخابات ،عآپ امیدواروں کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اتوار کے روز دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ضمنی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی، جس سے قومی دارالحکومت میں نئے سیاسی مقابلے کا میدان تیار ہو گیا ہے ۔ چونکہ عآپ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سے ہار گئی تھی، اس لیے یہ ضمنی انتخابات مستقبل کے ریاستی اور قومی انتخابات سے پہلے پارٹی کے لیے بہت اہم ہیں۔ اے اے پی کی دہلی یونٹ کے صدر سوربھ بھاردواج کے دستخط سے جاری فہرست میں بارہ وارڈوں کے امیدوار شامل ہیں۔