نئی دہلی:دہلی این سی آر میں لگاتار ہورہی موسلادھار بارش اور محکمہ موسمیات کے الرٹ کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے پیر کو ایم سی ڈی، سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس تعلق سے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے ٹوئٹ کیا تو دو دنوں سے ہورہی بارش کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی اسکولوں کو ایک دن کے لیے بند کیا گیا ہے۔ پیر کو موسم کا حال دیکھنے کے بعد ہی اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ لیا جائے گاوزیر تعلیم آتشی نے بھی اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی ہیں۔ بارش کی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے تمام ریجنل ڈائرکٹر آف ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ زون، پرنسپل اور وائس پرنسپل کو اسکولوں کا معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔