دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

   

نئی دہلی: ریکٹر اسکیل پر جمعرات کی شب 4.2 شدت کے زلزلے نے دہلی این سی آر کے متعدد حصوں کو نشانہ بنایا۔زلزلے کا مرکز ہریانہ کا ریواڑی تھا جو رات 11:46 بجے سطح سے 25 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔ایک ٹویٹ میں اسکائمیٹ ویدر نے کہا: ”دہلی این سی آر۔ گڑگاوں ، نوئیڈا اور غازی آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کے قومی مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گروگرام کے جنوب مغرب میں 48 کلومیٹر دور تجویز کیا گیا تھا۔اس سے قبل جمعرات کو ریکٹر اسکیل پر 3.0 شدت کا زلزلہ جے پور پر آیا تھا۔ بعد میں رات 11: 26 بجے راجستھان کے سیکر میں 4.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔