نئی دہلی: دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے رات 9 بجکر 31 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ دہلی ایل سی آر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی طرح شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے نقصان کا بہت کم امکان ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے ڈائریکٹر جے ایل گوتم نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں، خاص طور پر جموں و کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش بتایا جا رہا ہے۔
دہلی این سی آر میں زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 ناپی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ رات 9.31 بجے آیا۔