نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فی الحال پٹاخوں پر پابندی جاری رہے گی ۔ سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ دیوالی کی چھٹیوں سے پہلے معاملہ کی سماعت کریں گے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے آلودگی کو لے کر دہلی این سی آر کیلئے خاص حکم جاری کئے تھے ۔ ہمارا حکم بہت واضح ہے ۔ عدالت عظمی نے اس عرضی کو دیگر عرضیوں کے ساتھ ٹیگ کرنے کا حکم دیا ہے ۔