دہلی :اے پی کے سی آئی ایس ایف کانسٹبل کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 5 اکٹوبر ( یواین آئی ) آندھراپردیش کے سی آئی ایس ایف کے کانسٹبل نے دہلی میں خودکشی کرلی۔ اس کی شناخت داسری ناگیشورراو کے طورپر کی گئی جس کا تعلق وجیانگرم چیپوروپلی سے ہے ۔ناگیشورراو نے 2017میں خدمات کا آغاز کیاتھا۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ تین سالہ بیٹی ہے ۔ اطلاع کے ساتھ ہی ناگیشورراؤ کے بھائی اور دیگر ارکان خاندان دہلی روانہ ہوگئے ۔ نعش کو اس کے آبائی مقام منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق معاشی مسائل اس انتہائی اقدام کی اہم وجہ ہے ۔