دہلی بلدی چناؤ کیلئے فسادات کرائے جا رہے ہیں: سنجے راوت

   

ممبئی : شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے دہلی میں حالیہ فسادات کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لیے راجدھانی میں فسادات کرائے جا رہے ہیں۔ سنجے راوت نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس لیے فسادات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔فسادات کی سیاست سیاسی فائدے کے لیے کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ہنومان جینتی اور رام نومی پر ملک میں کوئی فساد نہیں ہوا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہنومان جینتی کے موقع پر دہلی کے جہانگیر پوری میں ہفتہ کو تشدد ہوا تھا۔ جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔اس تشدد پر سنجے راوت کا یہ بیان آیا ہے۔دہلی کے جہانگیر پوری میں تشدد کے سلسلے میں پولیس نے اب تک 23 گرفتاریاں کی ہیں ۔