دہلی :بی جے پی کی حکومت آتے ہی اسکول فیس میں اضافہ

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے روز کہا کہ دہلی کی اروند کجریوال حکومت نے گزشتہ 10 سال میں جن پرائیویٹ ایجوکیشن مافیاؤں کو ختم کیا تھا، وہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔عآپ کے سینئر لیڈر سوربھ بھاردواج نے آج یہاں کہا، “دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت سے غریبوں کو بہت کچھ ملا ہے اور بی جے پی اس سے انکار نہیں کر سکتی ہے ، لیکن پچھلے کچھ سالوں سے بی جے پی دہلی کے لوگوں میں یہ پروپیگنڈہ کر رہی تھی کہ جو کچھ ملا، وہ صرف غریبوں کو ملا، متوسط طبقے کو کیا ملا؟ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے دہلی والوں کو 24 گھنٹے بجلی ملنا بند ہو گئی ہے ،یہ تو متوسط طبقے کیلئے تھی۔