دہلی :تبلیغی ارکان کی کورنٹائن مراکز سے چھٹی کا حکم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی سرکار نے تبلیغی جماعت کے اراکین کورنٹائن مراکز سے گھر جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔دہلی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں حکم کا خط جاری کیا گیا ہے ۔ نظام الدین مرکز میں منعقدہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے فی الحال کل 2446 رکن مختلف کورنٹائن مراکز میں ہیں۔وزیر صحت ستیندر جین نے بھی کچھ دن پہلے کورنٹائن کی مدت پوری کرنے والے جماعت والوں کو گھر جانے دینے کی بات کہی تھی اور اب سرکاری حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔حکم میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت سے منسلک جو لوگ کوروناسے فتح پا چکے ہیں، انہیں پروٹوکول یا مرکزی وزارت صحت کے معیاری آپریشنل طریقہ کار (SOP) کی بنیاد پر مراکز سے چھوڑا جا سکتا ہے ۔دوسری ریاستوں کے جمات والوں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کرنے کو بھی کہا گیا ہے ۔