دہلی تشدد : اسکراپ ڈیلر کام پر نکلا زخمی واپس ہوا ، پھر فوت ہوگیا

   

نئی دہلی ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کچرا چننے والا بوڑھا شخص جو اپنے معمول کے کام پر جمعہ کی صبح شمال مشرقی دہلی میں گھومنے لگا ۔ اسے شدید زخموں کے ساتھ گھر واپس لایا گیا اور پھر دواخانہ میں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ایوب شبیر غازی آباد کے لونی علاقہ میں رہتا تھا جو دہلی سے متصل ہے۔ اس کا 18 سالہ بیٹا سلمان انصاری معذور ہے۔ ایوب کو اسکراپ فروخت کرنے پر روزانہ 300 تا 400 روپئے حاصل ہوجایا کرتے تھے۔ سلمان نے گلوگیر آواز میں بتایا کہ اس نے آج والد کو باہر جانے سے روکا تھا لیکن انہوں نے کہاکہ صورتحال نارمل ہوگئی ہے۔ اب ہم زیادہ عرصہ گھر میں نہیں رہ سکتے۔ ہمیں کمائی کیلئے باہر جانا ہی پڑے گا۔ سلمان رو پڑا کہ اب اس کا کوئی نہیں ہے۔