دہلی تشدد زدہ علاقوں میں اقلیتی کمیشن متحرک، ایڈوکیٹ آر شمشاد کی قیادت میں 30 رضاکاروں کی خدمات حاصل

,

   

نئی دہلی: دہلی اقلیتی کمیشن کی دس ممبران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے شمالی مشرقی ضلع کے تشدد زدہ علاقوں میں مستعدی سے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ تقریباً تیس رضاکار کمیٹی اس کمیٹی کی مدد کر رہے ہیں جس میں جان ومال کا اصل نقصان کا کمیشن کے تیار کردہ مفصل فارموں میں اندراج کرنا شامل ہے، یہ کام متاثرین کے گھر ، دوکان یا کیمپ میں کیا جا رہا ہے، ہر بھرے گئے فارم کی رسید متاثرہ افراد کو دی جاتی ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن پورے معاملہ میں نظر رکھ کر ان متاثرین کو بعد میں معاوضہ دلواۓ گا جن کے فارم افسران نہیں بھر رہے ہیں یا جن کے ایف آئی ار پولیس تھانوں میں درج نہیں ہو رہے ہیں۔کمیشن کے تحقیقی کمیٹی کے ممبران متاثرین اور پولیس انتظامیہ سے مل کر کام کر رہے ہیں، تاکہ تشدد کے حقائق، اسکے ذمہ دار اور بعد کے حالات کا پورا احاطہ کیا جاسکے۔کمیشن نے مصطفی آباد عیدگاہ کیمپ میں بھی ہیلپ ڈیسک لگایا ہے جہاں متاثرین آکر شکایت درج کرا سکتے ہیں، مدد طلب کر سکتے ہیں یا فارم بھرا سکتے ہیں۔ کمیشن نے پورے متاثرہ علاقہ میں چالیس نوٹس بورڈ بھی آویزاں کرواۓ ہیں جس میں فیکٹ فائڈنگ کے بنانے کے اطلاع کے ساتھ مندرجہ ذیل تین ہیلپ لائن نمبر دیے ہیں۔

9717455303/ 9540060606 / 8076282502

دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ، ممبران کرتا سنگھ کوچر اور انستا سیاگل متاثرہ علاقہ میں مسلسل جا رہے ہیں تاکہ متاثرین کی مدد کی جاسکے اور انکی ہمت بڑھائی جا سکے، کمیشن کے رضاکار متاثرین کی ریلیف کی تقسیم بھی مستقل کر رہے ہیں جن میں متعدد این جی اوز باالخصوص ایکشن ایڈ حصہ لے رہے ہیں، منہ بالا نمبروں سے رضاکاروں سے بات کی جا سکتی ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن نے دہلی پولیس کو شمالی مشرقی دہلی میں بھڑکنے والے تشدد کے بارے میں متعدد نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان میں شامل ایک نوٹس میں کمیشن نے ڈی سی پی نارتھ ایسٹ کو علاقہ میں میں بلا وجہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ دستایزی ثبوت ملنے کے بعد متعلقہ پولیس افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔ ایک اور نوٹس میں کمیشن نے ڈی سی پی نارتھ ایسٹ سے تشدد سے متعلق ایف ائی آر کی فہرست مانگی ہے، اور اسکے ساتھ تمام شکایتوں کی کاپی بھی مانگی ہے جن کو ایف ائی اردو میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے،اسکسویل، علاوہ کمیشن نے ڈی سی پی نارتھ ایسٹ کی چار تصویریں بھیجی ہیں جن میں پہچان میں انے والے لوگ 24 فروری کو بھجن پورہ مارکیٹ کے نزدیک واقع انڈر پاس کے قریب محمد زبیر کا اجتماعی قتل کی کوشش کی گئی تھی، ان حملہ آوروں میں ایک کی شناخت بھاردواج کے طور پر ہوئی ہےکمیشن نے ڈی سی پی سے پوچھا کہ ان حملہ آوروں کے خلاف اب تک کیا کاروائی ہوئی ہے،اور اگر نہیں ہوئی تو کیوں نہیں ہوئی ہے؟ اسکے علاوہ کمیشن نے ضلع مجسٹریٹ نارتھ ایسٹ سے علاقے کےیس ڈی ایم افسوں میں بھرے گئے معاوضوں کی فہرست طلب کی ہے۔