نئی دہلی ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کے دن سی بی ایس سی نے کہاکہ دہلی کے تشدد زدہ علاقوں میں طلبہ کے ماہرانہ کورسیس جیسے انجینئرنگ اور میڈیکل کے سی بی ایس سی امتحانات میں مزید تاخیر کا امکان ہے جو امیدوار بورڈ امتحانات میں شرکت کے لئے تیار ہوں اُنھیں اُلجھن زدہ نہ ہونا چاہئے اور امتحانات کے لئے مزید بے چین ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ طلبہ امتحانات میں تاخیر سے اُلجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بورڈ کو اِس کے بارے میں تشویش ہے اور طلبہ کی دونوں زمروں کے لئے اِس کی تشویش مساوی ہے چاہے وہ امتحانات دینے کے لئے تیار ہوں یا پھر مزید تاخیر سے متاثر نہیں ہوں گے۔