نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے عام آدمی پارٹی کے معطل شدہ کونسلر طاہر حسین کی جانب سے داخل کردہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کل تک کیلئے مؤخر کردی۔ دہلی فسادات کے دوران انٹلیجنس بیورو کے عہدیدار انکت شرما کی مبینہ ہلاکت کے سلسلہ میں ان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ دہلی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سشیل کمار جین نے اس معاملہ کی کارروائی کل تک کیلئے مؤخر کردی اور اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کی درخواست سے متعلق نوٹس کی نقل ایس آئی ٹی کو فراہم نہیں کی گئی۔ ایس آئی ٹی کو نئے شہریت قانون کے خلاف بھڑک اٹھنے والے تشدد سے متعلق کیس کی تحقیقات کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ طاہر حسین کو انٹلیجنس بیورو کے ملازم کے قتل کیس میں ماخوذ کیا گیا ہے۔