نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے سلسلہ میں گرفتار کانگریس کی سابق لیڈرعشرت جہاں نے منگل کو ایک عدالت کے سامنے الزام لگایا کہ منڈولی جیل میں قیدیوں نے ان کے ساتھ بری طرح سے مار پیٹ کی اور انہیں مسلسل استحصال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے جیل افسران کو عشرت جہاں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے فورا قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے جیل افسران کو چہارشنبہ کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور یہ بتانے کیلئے کہا ہے کہ اس معاملہ کے حل کیلئے کیا قدم اٹھائے گئے ہیں۔