دہلی تشدد: فاطمہ کی درخواست پر سماعت سے انکار

   

نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات میں ملزمہ فاطمہ کی مبینہ غیر قانونی نظربندی کو چیلنج کرنے والی طلبا کارکن کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔فاطمہ کے وکیل، محمود پراچہ کو عدالت نے ان حقائق پر دلائل دینے پر سرزنش کی جو ریکارڈ میں نہیں تھے۔ جسٹس سدھارتھ مرڈول اور جسٹس انوپ جے رام کی بنچ نے ہدایت کی کہ وہ درخواست جمعہ کو ایک اور بنچ کے سامنے رکھی جائے۔ عدالت نے کہا ہے کہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں جو درخواست میں نہیں ہے۔ کسی اوربنچ کے سامنے فہرست بنائیں۔ بنچ نے کہا ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کی دلیل نہیں سنیں گے جو قانون کی بنیادی باتوں کو نہیں جانتا ہو۔ فاطمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مشرقی دہلی فسادات میں مبینہ سازش کے سلسلے میں انسدادغیر قانونی ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ان کی نظربندی غیر قانونی تھی اور انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔