نئی دہلی: مشرقی دہلی کے مصطفی آباد میں پیش آئے تشدد واقعہ کے بعد اسی علاقہ میں ایک چھوٹا دواخانہ جو صرف15 بستروں پر مشتمل ہے یہاں پر 600 زخمیوں کا علاج مفت کیا گیا۔ جب تشدد عروج پر تھا تو اس دواخانہ زخمیوں سے بھر گیا تھا۔ دوائیاں ختم ہونے پر ہنگامی حالات میں دواؤں کا انتظام کیاگیا۔ ہاسپٹل کے مالک ڈاکٹر ایم اے نور نے بتایا کہ یہاں 400 تا 600 زخمیوں کو لا یا گیا اور ان کا مفت علاج بھی کیاگیا اس کے علاوہ یہاں دو نعشوں کوبھی لایا گیا۔
![YouTube video](https://i.ytimg.com/vi/A7X3FGctGWk/hqdefault.jpg)
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اس ہاسپٹل میں صرف 15 بستر ہیں لیکن ہم نے کسی کو واپس نہیں بھیجا۔ انہوں نے بتایا کہ فرش پر چادر بچھاکر زخمیوں کولٹایا گیا اور یہیں ان کا علاج بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر ایم اے انور نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا علاج مفت کیاگیا اور بعض زخمیوں کے لئے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد نے بھی ان کا کافی تعاون کیا۔